• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608509

    عنوان: ہر رکعت میں پوری سورہ پڑھنا افضل ہے

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام وعلماء عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص نماز کے ہر رکعت میں مکمل سورة نہ پڑھے بلکہ دو رکعت میں ایک سورة کو مکمل کرے ، کیا اس سے نماز خلاف اولی ہوگی؟ یایہ عمل خلاف اولی ہے ؟ دلیل کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 608509

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 641-525/B=05/1443

     فتاوی عالمگیری میں ہے کہ ہر رکعت میں پوری سورہ پڑھنا افضل ہے۔ دو رکعت میں ایک سورہ کا پڑھنا بھی جائز ہے مگر یہ خلاف اولیٰ ہے۔ ہم نے اپنے اکابر سے سنا ہے کہ حضرت مولانا رشید احمد صاحب گنگوہی نے اپنی خانقاہ میں 25 سال امامت کی اور ہمیشہ ہر رکعت میں پوری سورہ پڑھی اور کبھی خلاف افضل قرأة نہیں کی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند