• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 65295

    عنوان: خواتین کے ہاتھوں میں مہندی، یا چوڑیاں، یا انگوٹھی نہ ہو تو كیا نماز نہیں ہوتی؟

    سوال: بعض لوگ کہتے ہیں کہ خواتین کے ہاتھوں میں مہندی، یا چوڑیاں، یا انگوٹھی نہ ہو تو ان کی نماز ادا نہیں ہوتیتو کیا یہ بات احادیث کی روسے ٹھیک ہیں یا غلط ؟براہ کرم، اس بارے میں تھوڑی تفصیل کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 65295

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 749-767/SN=9/1437 نماز بہرحال ہو جاتی ہے۔ نماز نہ ہونے کی بات بے سند ہے، صحیح نہیں ہے۔ البتہ خواتین کو حدود شرع کی رعایت کے ساتھ ہاتھوں میں مہندی استعمال کرنا چاہئے، نیز انہیں چوڑی، انگوٹھی (صرف سونے یا چاندی کی ) اور دیگر مباح زیورات بھی استعمال کرنا چاہئے، حدیث میں اس کی ترغیب آئی ہے۔ عن عائشة رضی اللہ عنہا : أن ہند ابنة عتبة قالت: یا نبی اللہ! بایعني فقال: لا أبایعک حتی تغیری کفیک فکأنہا کفّا سبع (أبوداوٴد، رقم: ۴۱۶۵)․ وعنہا قالت : أومت امرأة من ورآء ستر بیدہا کتاب إلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، فقبض النبی صلی اللہ علیہ وسلم یدہ، فقال : ما أدري أید رجل أم ید امرأة، قالت : بل ید امرأة، قال : لوکنت امرأة لغیرت أظفارک یعنی الحناء (ابوداوٴد : ۴۱۶۶ ) ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند