• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164883

    عنوان: گوگل سن سٹ كے لحاظ سے مغرب كی اذان دینا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کہ غروب آفتاب کا وقت جو گوگل سنسیٹ مثلا د {deoband sunset} بتاتا ہے اس پر بلا احتیاط اذان دی جاسکتی ہے ؟ اور اسی اعتبار سے بلا تاخیر و وقفہ مغرب کی نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 164883

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1342-1001/SN=1/1440

    روزہ نماز کی ادائیگی میں ”اوقات“ کی بڑی اہمیت ہے؛ اس لئے جب تک معتبر جنتریوں سے تصدیق نہ ہو او رملان نہ کرلیا جائے تب تک گوگل سَنسِٹ کے اوقاتِ غروب وغیرہ پر اعتماد نہ کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند