• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10240

    عنوان:

    عورتوں کی نماز مردوں سے مختلف ہے اس کا جواب حدیث کی روشنی میں بتائیں؟ حدیث کہاں سے لی گئی ہے سب تفصیل سے بتائیں؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات نے کیسے نماز پڑھی؟

    سوال:

    عورتوں کی نماز مردوں سے مختلف ہے اس کا جواب حدیث کی روشنی میں بتائیں؟ حدیث کہاں سے لی گئی ہے سب تفصیل سے بتائیں؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات نے کیسے نماز پڑھی؟

    جواب نمبر: 10240

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 140=140/ م

     

    (۱) مرد اور عورت کی نماز کے درمیان چودہ سے زائد فرق ہیں، چند فرق احادیث کی روشنی میں ملاحظہ ہو:

    ۱- خواتین نماز شروع کرنے کے وقت دونوں کندھوں تک ہاتھ اٹھائیں، مرد حضرات کانوں تک اٹھائیں: عن أم الدرداء أنھا ترفع کفیھا حذو منکبیھا حین تفتح الصلاة (مصنف ابن أبي شیبة: ۱/۱۳۹)

    ۲- خواتین دونوں ہاتھ سینہ پر باندھیں۔ (حوالہ سابق)

    ۳- خواتین سجدہ سمٹ کر کریں، یعنی شکم کو ران اور بازوٴوں کو دونوں پہلوٴوں سے ملادیں: عن عبد اللہ بن عمرو فیہ: وإذا سجدت ألصَقتٴ بطنَھا بفخذیھا کأستر ما یکون بھا (کنز العمال: ۳/۱۱۷، بحوالہ بیہقي وابن عدي)

    ۴- خواتین دونوں قعدوں میں دونوں پاوٴوں داہنی طرف نکال کر سرین پر بیٹھیں: تسدل رجلیھا فتجعلھا في جانب یمینھا، قال أحمد: والسدل أعجب إليّ (المغني لابن قدامة: ۱/۵۶۲)

    (۲) جو طریقہٴ نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کی عورتوں کے لیے بتایا، اسی کے مطابق ازواجِ مطہرات نے بھی نماز پڑھی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند