• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160118

    عنوان: قضا نماز کن اوقات میں ادا کی جاسکتی ہے؟

    سوال: میری 8سال کی نماز قضاء ہے اور میں قضاء کر رہا ہوں آپ یہ بتائیں اس کو کس وقت پڑھوں اور کس وقت نہیں؟

    جواب نمبر: 160118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:806-594/sn=7/1439

    طلوعِ آفتاب، غروبِ آفتاب اور زوال کے وقت کے علاوہ کسی بھی وقت آپ قضا نماز پڑھ سکتے ہیں؛ البتہ قضا نماز اس طرح پڑھنی چاہیے کہ لوگوں کو پتہ نہ چلیکہ قضا پڑھ رہا ہے۔

     وجمیع أوقات العمر وقت للقضاء إلا الثلاثة المنہیّة ․․․ وہي الطلوع والاستواء والغروب الخ (درمختار مع الشامي: ۲/ ۵۲۴، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند