• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167391

    عنوان: قضا نماز کس طرح ادا کی دائے؟

    سوال: میں آپ سے سوال چاہتا ہوں،اور سوال یہ کی نمازِ قضا جاتی ہے تو انہیں کیسے پڑھی جائیگی، جیسے اگر ظہر کی نماز قضا ہو گئی ہے تو اسے کیسے پڑھیں مثلاً جتنی رکات فرض نماز ہوتی ہیں اتنی پڑھنی ہوتی ہیں لیکن کیا فرض نمازِ کی طرح پڑھیں گے مطلب پہلی دو رکات میں صورت ملائیں گے اور بقیہ دو میں بس سورہ فاتحہ ہی پڑہیں گے ؟ آپ اس سوال کا جواب بتانے کی مہربانی کرے ۔

    جواب نمبر: 167391

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 357-293/SN=04/1440

    جس طرح وقتیہ فرض نماز ادا کی جاتی ہے اسی طرح قضا نماز بھی ادا کی جائے گی مثلاً اگر کسی کی ظہر کی نماز فوت ہو جائے تو قضا کرتے وقت اوّلاً دو رکعت سورہٴ فاتحہ اور سورت ملاکر پڑھے گا پھر اخیر کی دو رکعتیں صرف سورہٴ فاتحہ کے ساتھ پڑھے گا ، سورت نہیں ملائے گا جیسے ادا نماز میں کیا جاتا ہے۔ تعلیم الاسلام (از حضرت مولانا مفتی کفایت اللہ صاحب رحمہ اللہ ) اور بہشتی زیور (از حضرت تھانوی رحمہ اللہ) میں ادا و قضاء نماز کے طریقے نیز نماز وغیرہ کے ضروری مسائل آسان انداز میں موجود ہیں، یہ کتابیں حاصل کرکے مطالعہ کر ڈالیں، بڑا فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند