• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 17617

    عنوان:

    امام صاحب نے فجر کی نماز میں سورہ تحریم پڑھی۔ تاہم دوسری آیت پڑھتے وقت انھوں نے ?علیم حکیم] کے بجائے [علیم الخبیر] پڑھ دیا۔ ان کو لقمہ دیا گیا اورانھوں نے لقمہ لیا۔ تاہم نماز ختم کرنے کے بعد امام صاحب نے کہا کہ اگر معنی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی ہے تو لقمہ نہیں دینا چاہیے۔ کیا یہ درست ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17617

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):2114=1687-12/1430

    معنی میں تبدیلی نہ ہو تو بھی غلط پڑھنے پر لقمہ دینا جائز ہے، البتہ مذکور فی السوال قسم کی غلطی کے لقمہ دینے میں اصرار وتکرار نہ کرناچاہیے، ایک مرتبہ دیدینا کافی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند