عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 602039
ایك جگہ بیس دن كی نیت سے قیام كیا،پھر پانچ دنوں بعد سفر كا ارادہ ہوا، تو كیا حكم ہے؟
زید نے سفر میں ایک مقام پر ۲۰دن قیام کی نیت کری ۲دن پوری نماز پڑھی۔ اس کے بعد اس کی نیت ہوئی کہ ۵دن بعد پھر سفر کرے گا، اب پوچھنا یہ ہے کہ زید ۲سے ۵دن کے بیچ قصر کرے گا یا نہیں؟
جواب نمبر: 60203907-Jan-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 362-306/M=05/1442
صورت مسئولہ میں زید دو سے پانچ دن کے درمیان پوری نماز پڑھے گا محض نیت کی وجہ سے اس مقام کی اقامت باطل نہیں ہوگی، جب زید وہاں سے سفر شروع کردے گا اس وقت سے سفر کے احکام جاری ہوں گے، ولا یصیر مسافراً بالنیة حتی یخرج (ہندیہ)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں خشوع و خضوع کے ساتھ نماز نہیں پڑھ پاتا ہوں؟ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟
2700 مناظرکیا اقامت کہتے وقت ہی حی علی الصلاة اور حی علی الفلاح کہتے ہوئے دائیں اور بائیں چہرہ کرنا چاہئے؟ مہربانی فرماکر حوالہ بھی دیں۔
12134 مناظرمیرے گھر والے گوجرانوالا میں رہتے ہیں، میں اسلام آباد میں ملازمت کرتا ہوں۔ ہفتہ میں تین دن گوجرانوالا اور چار دن اسلام آباد میں رہتا ہوں۔ گوجرانوالا اور اسلام آباد کا تقریباً دو سو کلو میٹر کا سفر ہے۔ سوال یہ ہے کہ میں اسلام آباد میں قیام کے دوران قصر نماز پڑھوں گا یا پوری نماز پڑھوں گا؟
2943 مناظرسجدہ چھوٹ جائے پھر نماز ہی میں یاد آجائے تو کیا حکم ہے؟
3839 مناظر