• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 65520

    عنوان: عورت شادی کے بعد اگر میکے آئے تو نماز قصر پڑھے گی یا پوری پڑھے گی؟

    سوال: عورت شادی کے بعد اگر میکے آئے تو نماز قصر پڑھے گی یا پوری پڑھے گی؟

    جواب نمبر: 65520

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 872-954/L=8/1437 اگر عورت شادی کے بعد مستقل طور پر اپنے شوہر کے ساتھ سسرال رہنے لگی ہے تو وہ میکے میں قصر نماز پڑھے گی اور اگر شروع شروع گئی ہے اور اپنے سسرال میں مستقل طور پر رہنا شروع نہیں کیا ہے تو وہ میکے میں پوری نماز پڑھے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند