• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171882

    عنوان: قصر نماز کی نیت کس طرح کریں؟

    سوال: قصر نماز کی نیت کس طرح کریں؟ ”میں قصر نما ز ادا کرتاہوں ظہر کی دو رکعت چہرہ میرا قبلہ کی طرف واسطے اللہ کے اللہ اکبر “، یا ”میں فرض نماز ادا کرتاہوں قصر ظہر کی دو رکعت چہرہ میرا قبلہ کی طرف واسطے اللہ کے اللہ اکبر“َبراہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 171882

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:972-842/N=12/1440

    قصر نماز کی نیت دونوں طرح درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند