عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 157534
جواب نمبر: 157534
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:712-877/M=8/1439
تکبیر تحریمہ کہہ کر نیت باندھ لینے کے بعد ثنا پڑھی جاتی ہے لیکن لفظ ”ثنا“ کہنے کی ضرورت نہیں، بلکہ سبحانک اللہم سے شروع کرنا چاہیے اور ثنا کا لفظ نہیں کہنا چاہیے لیکن اگر کسی نے کہہ دیا تو کیا حکم ہے؟ تو اس بابت کوئی صریح جزئیہ نہیں ملا۔ ظاہر یہ ہے کہ اس سے نماز فاسد نہ ہوگی کیوں کہ یہ خالص کلام الناس میں سے نہیں بلکہ جو چیز پڑھی جائے گی اس میں ثنا ہی (تعریف) کا مضمون ہے تو یہ اس کا گویا عنوان ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند