• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 46347

    عنوان: کیا عورتیں گھر میں تروایح کی جماعت کراسکتی ہیں؟

    سوال: کیا عورتیں گھر میں تروایح کی جماعت کراسکتی ہیں؟

    جواب نمبر: 46347

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1125-861/B=8/1434 عورتوں کے لیے جماعت مشروع نہیں ہے، انھیں اپنے گھر وں میں تنہا تنہا بلاجماعت کے نماز پڑھنے میں زیادہ اجر وثواب ملتا ہے۔ اگر صرف عورتوں نے جماعت سے تراویح پڑھی تو یہ مکروہ تحریمی ہوگی۔ اس صورت میں ثواب بہت کم ہوجاتا ہے، تنہا تنہا پڑھنے میں زیادہ ثواب ملتا ہے۔ عورتوں کا جماعت کرنا اور اپنی تراویح کا ثواب کم کردینا کوئی عقلمندی کی بات نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند