عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 604386
دوسری رکعت میں کتنی دیر کے بعد ہاتھ باندھیں
یہ بتائیں کہ ایک رکعت کے بعد جب دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوں تو کتنی دیر کہنی سیدھی رکھ کر پھر ہاتھ باندھیں؟
جواب نمبر: 60438631-May-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 795-630/D=10/1442
جب سیدھے کھڑے ہوچکیں تو فوراً ہاتھ باندھ لیں مزید انتظار کی ضرورت نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اگر امام جماعت شروع ہونے كے بعد پہنچے تو وہ كیا كرے؟
1324 مناظرمیں نے بہشتی زیور سے یہ سمجھا ہے کہ اگر کوئی اتنی دیر تک خاموش رہے کہ تین مرتبہ سبحان اللہ کہہ لیا جائے تو سجدہ سہو کرنا ہوگی۔میں اپنی کم عقلی کی وجہ سے میں کئی مسائل میں الجھا ہوا ہوں۔ (۱) میں جلدی جلدی نماز پڑھتا ہوں تاکہ مذکورہ بالا تاخیرنہ ہو جائے۔ (۲) اگر کوئی جان بوجھ کر نماز کے دوران مثلا قیام، رکوع ، سجدہ یا تشہد میں کچھ پڑھے بغیرمذکورہ بالا تاخیر کر دے (وہ رکعات وغیرہ یاد کرنے کی کوشش نہیں کر رہا ہو) تو کیا اس سے اس کی نماز جاتی رہے گی یا سجدہ سہو کرنا ہوگی۔ (۳) اگر کوئی جان بوجھ کر یہ تاخیر کردے ، مثلا دل میں درد، تکلیف وغیرہ ہو، جب کہ وہ انتظار نہیں کررہا ہے، یا کھانسی ، چھینک ، سانس پروبلم ہو تو اسے کیا کرنا چاہئے؟
6042 مناظرمجھے
پیشاب کے قطرے ہمیشہ ٹپکتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے میری نماز نہیں ہوپاتی، بار بار
دوائی لینے کے بعد بھی شکایت دور نہیں ہورہی ہے۔ کیا وضو کرنے سے میں پاک ہوجاؤں
گا اور نماز پڑھ سکتا ہوں؟