• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 40719

    عنوان: نماز کی حالت میں آگے جانا یا صف کو مکمّل کرنے کے لئے دائیں بائیں حرکت کرنا کیسا ہے؟

    سوال: نماز کی حالت میں آگے جانا یا صف کو مکمّل کرنے کے لئے دائیں بائیں حرکت کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 40719

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1272-1272/M=9/1433 لگاتار تین قدم چلنا یہ مفسد نماز ہے، اگر صف کو پر کرنے کی غرض سے آگے یا دائیں بائیں صرف ایک قدم چلا اور رخ قبلہ سے نہیں پھرا، یا دو قدم چلا لیکن ایک قدم کے بعد کچھ دیر (ایک رکن کے بقدر) توقف کیا پھر دوسرا قدم چلا تو اس سے نماز فاسد نہ ہوگی، مشی مستقبل القبلة ہل تفسد إن قدر صف ثم وقف قدر رکن ثم مشی ووقف کذلک وہکذا لا تفسد إلخ․ (درمختار وشامی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند