• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36191

    عنوان: اگر کوئی نماز میں سوگیا امام کے پیچھے اور ایک رکعت چلی گئی تووہ کیا کرے گا؟

    سوال: اگر کوئی نماز میں سوگیا امام کے پیچھے اور ایک رکعت چلی گئی تووہ کیا کرے گا؟

    جواب نمبر: 36191

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 126=70-2/1433 ایسا شخص لاحق ہے اس کو چاہیے کہ اولاً اپنی چھوٹی ہوئی رکعت پڑھے اور پر امام کے ساتھ شریک ہوجائے۔ قال في الہندیة: واذا کبر مع الإمام ثم نام حتی صلی الإمام رکعة ثم انتبہ فإنہ یصلي الرکعة الأولی وإن کان الإمام یصلي الرکعة الثانیة (عالمگیري: ۱/۹۲)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند