• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 612176

    عنوان:

    فرض نماز كی تیسری یا چوتھی ركعت میں جان بوجھ كر سورہٴ فاتحہ چھوڑدینا

    سوال:

    فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا سنت ہے یا واجب ہے؟ اگر کوئی شخص فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ جان بوجھ کر چھوڑ دے یا صرف سورہ فاتحہ کی تین آیات پڑھ کر رکوع کردے تو کیا نماز درست ہوگی؟

    جواب نمبر: 612176

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 943-715/H-Mulhaqa=11/1443

     فرض نماز كی تیسری یا چوتھی ركعت میں مطلق قراءت یا سورہٴ فاتحہ فرض یا واجب نہیں؛ البتہ بہ شكل سورہٴ فاتحہ قراءت سنت ہے‏، اور صرف سورہٴ فاتحہ پڑھنا اور اس كے ساتھ سورت نہ ملانا بھی سنت ہے‏، پس اگر كسی (امام یا منفرد) نے فرض نماز كی تیسری یا چوتھی ركعت میں سورہٴ فاتحہ جان بوجھ كر چھوڑدی یا صرف اس كی تین آیتیں پڑھیں‏، تو نماز ہوجائے گی‏، اعادے كی یا سجدہٴ ءہو كی ضرورت نہ ہوگی؛ البتہ بلاعذر ومجبوری ترك سنت سے احتراز چاہیے؛ تاكہ سنت كی خلاف ورزی لازم نہ آئے اور نماز كے كامل ثواب سے محرومی نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند