• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604723

    عنوان:

    كیا رمضان میں اذانِ فجر اور جماعت كے درمیانی وقفہ كو كم كرنا درست ہے؟

    سوال:

    ماہ رمضان المبارک میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ نماز فجر کی اذان کے ۱۵منٹ بعد جماعت کا وقت طئے کردیا جاتاہے اور دوسرے دنوں میں ۳۰منٹ ہوتا ہے ۔ اس کے متعلق کیا حکم ہے کیا یہ درست ہے ؟

    جواب نمبر: 604723

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1059-794/H=10/1442

     رمضان المبارک میں اذان فجر کے پندرہ (15) منٹ بعد جماعت کا وقت طے کرلینا درست ہے۔ اگر مثل دیگر ایام کے تاخیر کی جائے تو بہت سے لوگوں کی جماعت بلکہ نماز بھی فوت ہوجانے کا اندیشہ رہتا ہے، اس لئے اول وقت میں اداء کرلینا رمضان المبارک میں بہتر ہے۔ کتب حدیث و فتاویٰ سے اس کا ثبوت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند