• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150259

    عنوان: کیا حدیث میں یہ بات ہے کہ کسی شخص نے بارہ سال امامت کی اس پر جنت واجب ہو جائے گی ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا حدیث میں یہ بات ہے کہ کسی شخص نے بارہ سال امامت کی اس پر جنت واجب ہو جائے گی اگر ایسا ہے تو برائے مہربانی پورا مسئلہ قرآن و حدیث کی روشنی میں بتا کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔ اور اگرچہ ایسا مسئلہ ہے تو کیا شرط ہے کہ ایک ہی جگہ امامت کی ہو اس کی مدت قابل قبول ہو گی یا عمر بھر کی مدت قبول ہو گی؟

    جواب نمبر: 150259

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 843-859/Sn=8/1438

    اس مضمون کی یا اس سے ملتے جلتے مضمون کی کوئی حدیث بسیار تلاش کے باوجود ہمیں نہیں ملی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند