• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156366

    عنوان: نماز میں قرأت کس طرح کرنی چاہیے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کیا یہ صحیح طریقہ ہے کہ اگر کوئی امام مُسلسل شروع قرآن کریم میں سے نماز میں قرائت کرے ۔اور اس کی کوئی ترتیب بھی نہ ہو ،کہی سے بھی قرات مسنون کو چھوڑ کر پڑھتا ہو تو براہ مہربانی یہ بتائیں کہ اس امام کے لئے یہ درست ہے ؟

    جواب نمبر: 156366

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:246-229/L=3/1439

    نماز میں قرآن کریم کی تلاوت مسنون طریقے کے مطابق کرنی چاہیے، اور ہر رکعت میں مکمل سورت کی تلاوت بہتر ہے، اس کے خلاف قراء ت خلافِ اولی ہے اور اس کی عادت بنا لینا مناسب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند