• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 609443

    عنوان:

    معذور شرعی کے نماز پڑھنے کے دوران نماز کا وقت ختم ہوجائے تو نماز ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    سوال : آپ کی خدمت میں ایک سوال عرض ہے کے علماء سے سنا ہے کہ اگر کوئی شخص نماز کے آخری وقت میں نماز شروع کرے اور اس دوران دوسری نماز کا وقت داخل ہو جائے تو نماز ادا ہی ہوگی ۔ سوال یہ تھا کہ چونکہ میں ایک شرعی معذور ہو مجھے بار بار ریخ خارج ہونے کی بیماری ہے اور مجھے ہر نماز کے لیے الگ وضو کرنا ہوتا ہے تو اگرمیں کے ایک نماز شور کروں اور اسی دوران دوسری نماز کا وقت داخل ہو جائے تو کیا میری نماز ہوگی کیوں کہ اس طرح تو میرا وضو بھی برقرار نہ رہا۔ برائے مہربانی اس مسئلہ میں میری رہنمائی فرما دیں۔

    جواب نمبر: 609443

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 708-194T/D=07/1443

     معذور شرعی کا وضو فرض نماز کا وقت ختم ہوجانے سے ٹوٹ جاتا ہے؛ چنانچہ صورت مسئولہ میں اگر آپ معذور شرعی ہیں اور ایک نماز پڑھتے ہوئے اس نماز کا وقت ختم ہوکر دوسری فرض نماز کا وقت شروع ہوگیا تو وقت کے ختم ہوجانے کی وجہ سے آپ کا وضو ٹوٹ جائے گا، اس لیے ضروری ہے کہ آپ ہر نماز کو اس کے ہی وقت میں پڑھیں؛ تاکہ آپ کا وضو باقی رہتے ہوئے نماز ہوسکے، دوسری نماز کا وقت شروع ہوتے ہی آپ دوسرا وضو کرلیں اور نماز ادا کریں۔

    قال في الدر: وحکمہ الوضوء ․․․․ لکل فرض ․․․․ ثم یصلي بہ فیہ فرضاً ونفلاً، فإذا خرج الوقت بطل۔ (الدر المختار: 2/316، فرفور)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند