• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 66752

    عنوان: بیوی کے ساتھ جماعت كرنے كا طریقہ کیا ہوگا؟

    سوال: سفر میں یا جب کسی وجہ سے جماعت فوت ہوجائے تو کیا بیوی کے ساتھ جماعت کرسکتے ہیں؟اور اس کا طریقہ کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 66752

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 926-926/M=9/1437 اگر کسی وجہ سے جماعت فوت ہوجائے تو بیوی کے ساتھ جماعت کرسکتے ہیں اس کا طریقہ یہ ہے کہ بیوی پیچھے کھڑی ہوگی اور اقتداء کی نیت سے شریک ہوگی اور آپ آگے امام ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند