• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 36493

    عنوان: کس عمر سے بندہ امامت کرسکتاہے؟کیا عمر پندر ہ سال ہے؟

    سوال: کس عمر سے بندہ امامت کرسکتاہے؟کیا عمر پندر ہ سال ہے؟

    جواب نمبر: 36493

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 207=111-2/1433 اگر علاماتِ بلوغ مثل احتلام وغیرہ کا ظہور ہوگیا تو بالغ ہوجانے کا حکم لاگو ہوجائے گا ورنہ پندرہ سال قمری سن کے حساب سے جب عمر ہوجائے، اور وہ بندہ اوصافِ امامت سے متّصف ہو تو امامت کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند