عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 16918
میرا
سوال یہ ہے کہ اگر ایک مسلمان کو نماز نہیں آتی اور وہ عربی یاد بھی نہیں کرسکتا
تو وہ نماز کیسے پڑھے گا؟
میرا
سوال یہ ہے کہ اگر ایک مسلمان کو نماز نہیں آتی اور وہ عربی یاد بھی نہیں کرسکتا
تو وہ نماز کیسے پڑھے گا؟
جواب نمبر: 16918
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د):1984=1576-11/1430
نماز سیکھنے کی کوشش کرے اس سے پہلے کسی نمازی کے ساتھ یا جماعت میں شامل ہوکر ارکان ادا کرے۔
(۲) عربی (آیات قرآنیہ) کے یاد کرنے کی سعی بلیغ کرے مقدارِ واجب اولاً یاد کرلے تاکہ قرأت کا فرض ادا کرسکے۔ اور جو عاجز ہو وہ یا تو جماعت میں شامل ہو کر نماز پڑھے یا پھر قرأت کے موقعہ پر سکوت اختیار کرے، لیکن قرآن یاد کرنا بقدرِ فرض اور نماز کا سیکھنا اس پر فرض رہے گا، جس کے لیے پوری کوشش کرتا رہے۔ قرأت کے وقت یونہی زبان کو حرکت دینے کی ضرورت نہیں ہے: قال في الدر ولا یلزم العاجز عن النطق کأخرس وأمي تحریک لسانہ (ج:۱/۳۵۶)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند