• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146356

    عنوان: جائے ملازمت پر پندرہ دن سے كم ٹھرنا اور قصر پڑھنا؟

    سوال: میرے ایک دوست جو پشاور کے رہائشی ہیں اور ہری پور میں مستقل ملازمت کرتے ہیں ۔ ہفتے میں پانچ دن ہاسٹل میں رہتے ہیں کبھی کبھار ہفتے سے زیادہ دن بھی رہ جاتے ہیں مگر نماز قصر پڑھتے ہیں۔ کیا یہ عمل ان کا ٹھیک ہے ؟

    جواب نمبر: 146356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 233-197/L=2/1438

     

    اگر پشاور اور ہری پور کی مسافت 77.25 کلو میٹر ہے اور ہری پور میں آپ کے دوست کے قیام کی نیت پندرہ دن کی نہیں رہتی تو وہ نماز قصر ہی پڑھیں گے لہٰذا آپ کے دوست کا یہ عمل درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند