• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 604028

    عنوان:

    نماز سے پہلے پینٹ كو فولڈ كرنا

    سوال:

    اگر پینٹ لمبی ہو تو کیا نماز پڑھتے وقت اس کے ٹخنوں کو نیچے سے فولڈ کر سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 604028

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:812-624/L=8/1442

     اگر نماز میں پینٹ وغیرہ ٹخنوں سے نیچے رہے تو اس صورت میں نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے ؛لہذا اس صورت میں پینٹ کو ٹخنوں سے اوپر کرلیا جائے، واضح رہے کہ پینٹ کو ٹخنوں سے اوپر رکھنا ہرحال میں ضروری ہے ،یہ صرف نماز کے ساتھ خاص نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند