• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605466

    عنوان:

    ایك ركعت باقی تھی غلطی سے سلام پھیردیا تو كیا فورا كھڑے ہوكر اسے پورا كرسكتے ہیں؟

    سوال:

    مجھے پڑھنے میں آیا ہے کہ چار رکعت نماز میں اگر تین رکعت پر سلام پھیر ے پھر اسکے بعد تسبیح بھی پڑھ لے لیکن کسی سے بات چیت نہیں پھر اسے یاد آے کہ ایک رکعت باقی ہے وہ فوراً کھڑا ہوجائے اور رکعت مکمل کرے اور سجدہ سہو کرلے تو کیا نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 605466

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:939-661/sd=12/1442

     جی ہاں! اگر منافی صلاة کوئی عمل نہیں کیا اور یاد آنے پر کھڑے ہوکر سجدہ سہو کے ساتھ نماز پوری کرلی، تو نماز ہوجائے گی؛ اس لیے کہ بھول کر سلام پھیرنے سے نماز ختم نہیں ہوتی ہے۔

    (سلم مصلی الظہر) مثلا (علی) رأس (الرکعتین توہما) إتمامہا (أتمہا) أربعا (وسجد للسہو)( الدر المختار مع رد المحتار: ۹۱/۲، دار الفکر، بیروت ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند