• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 2338

    عنوان:

    امامت کی شرائط کی وضاحت فرمائیں ۔ نیز، داڑھی کے سلسلے میں کیا حکم ہے؟ 

    سوال:

    امام کے طور پر امت مسلمہ کی خدمت انجام دینے کے لیے بنیادی لیاقت و صلاحیت کتنی ہونی چاہیے؟ براہ کرم، امامت کی شرائط کی وضاحت فرمائیں ۔ نیز، داڑھی کے سلسلے میں کیا حکم ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ امام کے لیے سنت کے بقدر داڑھی بڑھانا ضروری نہیں ہے۔

    جواب نمبر: 2338

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 815/ھ = 597/ھ

     

    اہل حق اہل سنت والجماعت میں سے ہو، صحیح العقیدہ ہو، بدعات اور خلاف سنت امور سے اجتناب کرتاہو گناہوں سے بچتا ہو قرآن شریف صحیح پڑھتاہو نماز وامامت کے موٹے اورضروری مسائل کاعلم رکھتاہو اخلاق فاضلہ سے متصف ہو اخلاق رذیلہ سے پاک صاف ہو (۲)ڈاڑھی ایک مشت رکھناواجب ہے اس سے کم رکھنے کی خاطرکترنا یا کتروانا ناجائز وگناہ کبیرہ ہے منڈاناحرام ہے امام اورغیرامام سب کا اس سلسلہ میں حکم یکساں ہے جوامام مقدار واجب یعنی ایک مشت سے کم رکھنے کے لیے ڈاڑھی کترتاہے وہ شرعاً فاسق ہے نماز اس کے پیچھے مکروہ تحریمی ہے فتاوی البدائع میں ہے وامامة صاحب الہوی والبدعة مکروہة (ج۱/ص۱۵۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند