• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 49818

    عنوان: عصر کی چار سنتوں اور عشاء کی اور ظہر کی چار سنتوں میں کیا فرق ہے ؟

    سوال: میں نے یہ پوچھنا تھا کہ عصر کی چار سنتوں اور عشاء کی اور ظہر کی چار سنتوں میں کیا فرق ہے ؟ اور اس کو صحیح پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 49818

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 179-142/L=3/1435-U ظہر کے پہلے کی چار سنتیں موٴکدہ ہیں اورعصر وعشاء کی چار سنتیں غیرموٴکدہ ہیں، سنت موٴکدہ کا باصرار ترک کرنا گناہ کا باعث ہے، برخلافِ سنن غیر موٴکدہ کے، سنن موٴکدہ کی چاروں رکعتیں ایک شمار ہوتی ہیں اس لیے ان میں دوسری رکعت کے قعدہ پر صرف التحیات پڑھیں گے اور تیسری رکعت کے شروع میں ثنا نہیں پڑھیں گے، اس کے برخلاف سنن غیرموٴکدہ کا ہرشفعہ الگ الگ شمار ہوتا ہے؛ اس لیے دوسری رکعت میں قعدہ کے بعد درود شریف دعائے ماثورہ پڑھیں گے اور تیسری رکعت کے شروع میں ثنا بھی پڑھیں گے، بقیہ نماز پڑھنے کا وہی طریقہ ہے جو مشہور ہے، وفي البواقی من ذوات الأربع یصلی علی النبي صلی اللہ علیہ وسلم ویستفتح ویتعوذ ولو نذرًا (درمختار مع الشامی: ۲/۴۵۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند