• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 12559

    عنوان:

    کیا دوران نماز ٹخنے ڈھانکنے سے نماز ہوجاتی ہے یا نہیں، حدیث کے حوالہ سے جواب دے کر مشکور فرماویں؟

    سوال:

    کیا دوران نماز ٹخنے ڈھانکنے سے نماز ہوجاتی ہے یا نہیں، حدیث کے حوالہ سے جواب دے کر مشکور فرماویں؟

    جواب نمبر: 12559

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 775=775/م

    نماز ہوجاتی ہے، البتہ مرد کے لیے بالقصد ٹخنہ ڈھانکنا سخت مکروہ ہے، نماز میں اس کی قباحت اور بڑھ جاتی ہے، حدیث میں ہے: اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس شخص کی طرف نظر بھی نہیں فرمائیں گے، جو از راہِ تکبر اپنی ازار گھسیٹتا ہوا چلے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند