عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 145288
جواب نمبر: 145288
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 24-07/M38=01/1438 اس صورت میں راجح یہ ہے کہ امام کے قعدہ اخیرہ میں تشہد کو ترسل کے ساتھ یعنی آہستہ آہستہ اتنی رفتار سے پڑھیں کہ امام کے سلام پھیرنے تک آپ التحیات سے فارغ ہوجائیں، اور اگر پہلے فارغ ہوگئے تو خاموش رہیں اور اگر آپ نے اس کے بعد درود شریف اور دعاء ماثورہ بھی پڑھ لی تب بھی سجدہ سہو لازم نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند