• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 32859

    عنوان: میں عرب امارات میں رہتاہوں، یہاں تقریبا تمام امام کلین شیو ہوتے ہیں یا پھر ان کی داڑھی بہت کم ہوتی ہے، سنت کے مطابق میری پوری داڑھی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنے کمرہ میں تنہا نماز پڑھوں یا کم داڑھی والے اماموں کے پیچھے نماز پڑھوں؟

    سوال: میں عرب امارات میں رہتاہوں، یہاں تقریبا تمام امام کلین شیو ہوتے ہیں یا پھر ان کی داڑھی بہت کم ہوتی ہے، سنت کے مطابق میری پوری داڑھی ہے، سوال یہ ہے کہ کیا میں اپنے کمرہ میں تنہا نماز پڑھوں یا کم داڑھی والے اماموں کے پیچھے نماز پڑھوں؟ براہ کرم، تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 32859

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1103=1103-7/1432 صورت مسئولہ میں تنہا نماز پڑھنے کے بجائے کم داڑھی والے اماموں کے پیچھے نماز پڑھ لیا کیجیے تاکہ جماعت کی فضیلت حاصل ہوجاء ”وفي النہر عن المحیط: صلی خلف فاسق أو مبتدع نال فضل الجماعة وفي رد المحتار: أفاد أن الصلاة خلفہا أولی من الانفراد لکن لا ینال کما ینال خلف تقي ورع“ (شامي زکریا: ۲/۳۰۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند