• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600571

    عنوان:

    مقتدیوں كی ناراضگی كے باوجود امامت كرنا؟

    سوال:

    اگر کسی مسجد کے امام سے وہاں کے پندرہ بیس مقتدی ناراض ہوں تو اس مسجد کے امام کا امامت کرنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 600571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 60-43/D=02/1442

     (۱) امام اس لئے مقرر ہوتا ہے تاکہ فرض نماز میں مقتدی اس کی اقتداء میں نماز ادا کریں اور جماعت سے نماز پڑھنے کا بیش بہا ثواب حاصل کرسکیں۔

    جو مقتدی ناراض ہیں وہ کس وجہ سے ناراض ہیں؟ کوئی شرعی وجہ ہو تو اسے صاف اور واضح الفاظ میں لکھیں نیز تمام مقتدیوں کے ناراض ہونے کی وجہ ایک ہی اور مشترک ہے یا ہر ایک کے ناراض ہونے کی وجوہات الگ لگ ہیں، بالوضاحت تحریر کریں۔

    (۲) بہتر ہے کہ مقامی علماء کے سامنے بات رکھیں تاکہ امام صاحب سے اس کی تصدیق بھی کرسکیں اور جو بات امام صاحب کو توجہ دلانے کی ہو اس کی طرف انھیں متوجہ کردیں اور جو بات آپ لوگوں کے اصلاح کرنے کی ہو آپ لوگوں کو متوجہ کردیں پھر آپ سب لوگ اپنا دل اس کی طرف سے صاف کرکے اللہ کی طرف دل لگاکر نماز ادا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند