• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162821

    عنوان: وقت ہوجانے پر اذان سے پہلے نماز ادا کرنا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرا پیپر ۱:۳۰ بجے ہوتا ہے اور گھر سے ۱۲:۴۵ پر نکلنا پڑتا ہے ۔ ہمارے ہاں ظہر اذان ۱:۳۰ پر ہوتی ہے اور پیپر عصر کے قریب ختم ہوتا ہے ، جس سے ظہر کی نماز قضا ہونے کا خدشہ ہے ۔ کیا میں نماز ادا کرسکتا ہوں اذان سے پہلے جبکہ ظہر کا وقت شروع ہوجاتا ہے ۔ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 162821

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1161-1048/H=10/1439

    ظہر کا وقت داخل ہوگیا تو ظہر کی نماز کی ادائیگی درست ہوجائے گی خواہ اذان سے پہلے نماز پڑھ لی ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند