• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10515

    عنوان:

     اگر حالت سفر کی کچھ نمازیں جو قضا ہوگئی ہیں جو کہ مجھے قصر ادا کرنی تھیں اب میں اپنے گھر واپس آچکا ہوں تو کیا مجھے قضا نمازیں دو رکعت قصر پڑھنی ہوں گی یا مکمل چار رکعت ادا کرنی ہوگی؟

    سوال:

     اگر حالت سفر کی کچھ نمازیں جو قضا ہوگئی ہیں جو کہ مجھے قصر ادا کرنی تھیں اب میں اپنے گھر واپس آچکا ہوں تو کیا مجھے قضا نمازیں دو رکعت قصر پڑھنی ہوں گی یا مکمل چار رکعت ادا کرنی ہوگی؟

    جواب نمبر: 10515

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 129=129/ م

    جو نماز یں سفر کی حالت میں فوت ہوگئیں، ان کی قضاء میں قصر لازم ہے، یعنی چار رکعت والی فرض نماز، دو رکعت ادا کی جائے گی، چاہے اپنے گھر پر قضاء کریں یا سفر ہی میں کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند