• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 171853

    عنوان: پہلے سنتیں پڑھی جائیں یا قضا نماز ؟

    سوال: اگر میری فرض کی نماز قضا ادا کرنی ہے اور ظہر کی نماز کے بعد مجھے سنت ادا کرنی ہے تو ان دونوں میں سے پہلے کونسی نماز ادا کی جائے؟ اور میرے پاس کوئی ایک ہی نماز پڑھانے کا وقت ہو تو کونسی نماز کو اہمیت دی جانی چاہئے؟

    جواب نمبر: 171853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1148-990/D=11/1440

    پہلے آپ ظہر کی سنت پڑھیں پھر قضا نماز ادا کریں، اسی طرح جب صرف ایک ہی نماز پڑھنے کا وقت ہے (یا تو سنت ادا کر سکتا ہے یا قضا پڑھ سکتا ہے) اور غالب گمان یہ ہو کہ بعد میں قضا پڑھ لیں گے تو اس وقت بھی پہلے سنت پڑھ لینی چاہئے؛ تاکہ سنت بھی مل جائے اور قضا کی ادائیگی بھی ہو جائے۔ وفی الحجة: الاشتغال بالفوائت أولی وأہم من النوافل إلا السنن المعروفة ۔ (الفتاوی الہندیة، کتاب الصلاة، الباب الحادی عشر في قضاء الفوائت ، ۱/۱۸۴، اتحاد دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند