• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161886

    عنوان: ایک نماز میں دوسرے نماز کی نیت کرنا؟

    سوال: کیا اشراق کے وقت قضاء نماز پڑھنے کی حالت میں اس میں اشراق کی نیت کی جاسکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 161886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1157-1013/H=10/1439

    قضا نماز پڑھنے کی حالت میں اشراق کے نفل کی نیت کرنے کا حکم کسی فقہی روایت سے ثابت نہیں پس یہ نیت درست نہ ہوگی البتہ قضا نماز درست ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند