• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9433

    عنوان:

    خواب کی تعبیر کی جو کتابیں ملتی ہیں کیا اس کو دیکھ سکتے ہیں؟ (۲) میں کبھی کبھی رات میں نیند میں اٹھ جاتا ہوں اور کوئی چیز ڈھونڈنے لگتا ہوں، مجھے خیال نہیں رہتا، ہوشیار ہونے کے بعد پتہ چلتا ہے۔ کیا یہ کوئی شیطانی اثرہے؟ کوئی عمل بتایئے؟ (۳) جادو سے بچنے کا عمل بتائیے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2475=410/ ھ

    (۱) دیکھ سکتے ہیں، مگر تعبیر خواب کی سمجھنے اور بتلانے کے لیے کتابوں کا دیکھ لینا کافی نہیں نیز جو کتابیں دیکھنا چاہیں پہلے ان کا اور ان کے مصنفین کا نام لکھ کر معتبر ہونے یا نہ ہونے کی تحقیق بھی کرلیں، اہل علم کے نزدیک قابل اعتبار ہوں تو دیکھیں ورنہ ہرگز نہ دیکھیں۔

    (۲) یہ کیفیت بسا اوقات دل و دماغ گردہ ومعدہ کی بیماری کی وجہ سے ہوتی ہے اور کبھی شیطانی اثر سے بھی ایسا ہوجاتا ہے، با وضو پاک بستر پر مطابق سنت سونے کی عادت اپنائیں اور بستر پر لیٹتے وقت سورہٴ معوذتین آیة الکرسی ایک ایک دفعہ اور اول و آخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھ کر سویا کریں، یہی عمل ہرنماز کے بعد کرلینا دفع جادو کے لیے بھی مفید ہے۔

    (۳) نمبر: ۲ کے تحت لکھ دیا گیا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند