• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9827

    عنوان:

    اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اکثر و بیشتر اس کے جوتے کھوجاتے ہیں ․․․․․یا وہ ننگے پاؤں چلتا ہے تو اس کی تعبیر کیا ہوگی؟

    سوال:

    اگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اکثر و بیشتر اس کے جوتے کھوجاتے ہیں ․․․․․یا وہ ننگے پاؤں چلتا ہے تو اس کی تعبیر کیا ہوگی؟

    جواب نمبر: 9827

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2407=2131/ د

     

    خواب خود موٴثر بالذات نہیں ہوتے اور کبھی شیطانی خیالات بھی ہوسکتے ہیں، اسے ناپسندیدہ خواب دیکھنے کی صورت میں حدیث میں ہے کہ یہ دعا تین مرتبہ پڑھ لیں، أعوذ باللہ من الشیطان وشرّ هذہ الروٴیا اور تین ہی مرتبہ بائیں جانب تھتکار دیں اور جس کروٹ لیٹے ہیں اسے تبدیل کرکے دوسری کروٹ ہوجائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند