• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606295

    عنوان: سبز رنگ کا سانپ کو دیکھنا 

    سوال:

    سوال: میں نے سسرال میں اپنے کمرے میں درخت پر سبز رنگ کا سانپ دیکھا ( درخت پر صرف شاخیں تھیں ، کوئی سبز پتی نہیں، بلکہ صرف بھورے رنگ کی شاخیں تھیں) (میں اب اس گھر میں نہیں رہتا)۔ اس سانپ کا بڑا چہرہ تھا، یہ اس درخت کی شاخ پر بیٹھا تھا اور یہ ایک لمبا سبز سانپ تھا۔ میں ڈر گیا کیونکہ یہ میرے بستر کے بالکل بغل میں تھا اور مجھے خیال ہوا کہ یہ کسی بھی وقت میرے بستر پر رینگ سکتا ہے ۔ پھر منظر بدل جاتاہے اور میں دیکھتا ہوں کہ یہ میرے کمرے سے دور پڑوسی کے گھر میں گھومتا ہے (اب وہ پڑوسی میری امی کے گھر کے پاس ہے ، اور اب اس گھر میں کوئی نہیں رہتے کیونکہ وہ کسی دوسری جگہ منتقل ہو چکے ہیں)، لوگ اس سانپ کو خطرناک سمجھ رہے ہیں اور میں اس گھر میں مختلف جگہوں پر چھپ رہا ہوں تاکہ وہ سانپ سے مجھے نہ پکڑا ے،براہ کرم، تعبیر بتائیں، اور میں نے کبھی بھی سبز چہرے کے بارے میں نہیں سوچا جو غیر معمولی بڑے چہرہ والا ہے ، وہ اس کمرے میں جس میں اب نہیں رہتا (ہاں، میری ساس اب بھی اس گھر میں رہتی ہیں)۔

    جواب نمبر: 606295

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 139-103/B=02/1443

     اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کے پیچھے کوئی دشمن لگا ہوا ہے مگر وہ آپ کو کوئی نقصان نہیں پہونچائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند