• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 32957

    عنوان: محمد جب اسپتال میں تھا تو اس کی ماں نے خواب دیکھا کہ محمد لیٹا ہوا ہے اور بہت سارے سانپ ہیں ، گھر والے ان سانپوں کو ماررہے ہیں مگر وہ ایک طرف سے اور آجاتے ہیں، جتنے مرتے ہیں اتنے ہی اور آاجاتے ہیں، محمد کی ماں محمد کی نانی کو کہتی ہے کہ ایک سانپ نے محمد کی ٹانگ پر کاٹ لیاہے ، نانی کہتی ہیں نہیں کاٹا ، ماں کہتی ہے کہ کاٹا ہے اس کی ٹانگ دیکھو۔

    سوال: میرا بھتیجہ پیدا ہوا تھا جس کا نام محمد تھا، اس کے پاخانہ والی نار (رگ) بند تھی، 22/ اپریل کو اسے اسپتال میں بھرتی کیا گیا، اس کا آپریشن ہوا جو ناکام ہوگیا، پھر دوبارہ آپریشن ہوا۔ 19/ مئی کواسے اسپتال سے واپس لاگیا ۔ 20/ مئی کی رات دوبارہ اس کی طبیعت خراب ہوگئی ، اگلے دن صبح دوبارہ اسے اسپتال بھرتی کیاگیا، ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کے خون میں انفیکشن ہے اور اسے کمزوری بہت زیادہ ہوگئی تھی۔ 29/ مئی کو محمد اللہ کا پیارا ہوگیا۔ محمد نے 22/ دن کی زندگی پائی، اس میں سے 6/ دن گھر رہا ، باقی اسپتال میں بہت تکلیف سہی اس نے۔ محمد جب اسپتال میں تھا تو اس کی ماں نے خواب دیکھا کہ محمد لیٹا ہوا ہے اور بہت سارے سانپ ہیں ، گھر والے ان سانپوں کو ماررہے ہیں مگر وہ ایک طرف سے اور آجاتے ہیں، جتنے مرتے ہیں اتنے ہی اور آاجاتے ہیں، محمد کی ماں محمد کی نانی کو کہتی ہے کہ ایک سانپ نے محمد کی ٹانگ پر کاٹ لیاہے ، نانی کہتی ہیں نہیں کاٹا ، ماں کہتی ہے کہ کاٹا ہے اس کی ٹانگ دیکھو۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 32957

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1381=272-8/1432 ان شاء اللہ مرحوم بچہ والدین کے لیے ذخیرہ آخرت بنے گا اور موجب زیادتی اجر وثواب ہوگا، نفس وشیطان جو انسان کے دین وایمان کے دشمن ہیں مختلف طرق سے وہ دین وایمان کو غارت کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں، مذکور فی السوال خواب اپنی ذات میں کوئی واقعاتی حقیقت نہیں رکھتے۔ اللہ کے فیصلہ پر راضی ہوجانا اور اللہ کی ذات کو حکیم وحاکم یقین کرنا ایک مسلمان کا شیوہ ہے، آپ اسی پر جمے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند