• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603618

    عنوان:

    جن اور جنات میں فرق، جنات مکلف ہیں یا نہیں وغیرہ

    سوال:

    جن اور جنات میں کیا فرق ہے؟ اور کیا حشر میں ان کا بھی حساب کتاب ہوگا انسانوں کی طرح؟ کیا ان کو بھی جنت اور دوزخ ملے گا اور ایسا ہے تو وہ ہم انسانوں کے ساتھ ہوں گے یا ان کی جنت اور دوزخ الگ ہوگا؟

    جواب نمبر: 603618

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:672-212/T/sn=8/1442

     ”جن“ اور ”جنات“ دونوں کا مصداق ایک ہی ہے؛ البتہ جنات جن کی جمع کے طور پر استعمال ہوتا ہے (فیروز اللغات) ۔ انسانوں کی طرح جنات بھی مکلف ہیں، ان کا بھی حساب کتاب ہوگا، انھیں بھی جنت یا دوزخ ملے گی، رہا یہ سوال کہ وہ انسانوں کے ساتھ ہوں گے یا الگ ؟تو اس کی تصریح نہیں مل سکی۔ جنات کے سلسلے میں مزید معلومات کے لئے آکام المرجان فی احکام الجان نیز کتبِ تفسیر سے سورہ جن کی تفسیر کا مطالعہ کریں۔

    قَالَ أَبُو عمر بن عبد الْبر الْجِنّ عِنْد الْجَمَاعَة مکلفون مخاطبون لقَوْلہ تَعَالَی {فَبِأَی آلَاء رَبکُمَا تُکَذِّبَانِ} وَقَالَ الرَّازِیّ فِی تَفْسِیرہ أطبق الْکل علی أَن الْجِنّ کلہم مکلفون.

    فصل: قَالَ القَاضِی عبد الْجَبَّار لَا نعلم خلافًا بَین أہل النّظر فِی الْجِنّ مکلفون وَقد حکی زرقان وغسان فِیمَا ذکرَاہُ من المقالات عَن الحشویة أَنہم مضطرون إِلَی أفعالہم وَأَنَّہُمْ لَیْسُوا مکلفین قَالَ وَالدَّلِیل علی أَنہم مکلفون مَا فِی الْقُرْآن من ذمّ الشَّیَاطِین ولعنہم والتحرز من غوائلہم وشرہم وَذکر مَا أعد اللہ لَہُم من الْعَذَاب وَہَذِہ الْخِصَال لَا یَفْعَلہَا اللہ تَعَالَی إِلَّا لمن خَالف الامر وَالنَّہْی وارتکب الْکَبَائِر وہتک الْمَحَارِم مَعَ تمکنہ من أَن لَا یفعل ذَلِک وَقدرتہ علی فعل خِلَافہ وَیدل علی ذَلِک أَیْضا بِأَنَّہُ کَانَ من دین النَّبِی صلی اللہ عَلَیْہِ وَسلم لعن الشَّیَاطِین وَالْبَیَان عَن حَالہم وَأَنَّہُمْ یدعونَ إِلَی الشَّرّ والمعاصی ویوسوسون بذلک وَہَذَا کُلہ یدل علی أَنہم مکلفون وَقَولہ تَعَالَی {قل أُوحِی إِلَیّ أَنہ اسْتمع نفر من الْجِنّ} إِلَی قَوْلہ {فَآمَنا بِہِ وَلنْ نشْرک بربنا أحدا} إِلَی غیر ذَلِک من الْآیَات الدَّالَّة علی تکلیفہم وَأَنَّہُمْ مأمورون منہیون انْتہی.(آکام المرجان فی أحکام الجان ص: 62ں الناشر: مکتبة القرآن - مصر - القاہرة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند