• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 175468

    عنوان: فساد زدگان كی امداد كے لیے آئی رقم بچ جائے تو اس بچی رقم سے اسپتال بنانا كیسا ہے؟

    سوال: مظفر نگر فساد کے دوران آئی ہوئی مدد جو کہ ابھی کچھ بچی ہوئی ہے ، آپسی سہمتی سے فساد زدگان کے لیے ایک اسپتال بنا سکتے ہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 175468

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:414-327/L=5/1441

    اس طرح کی رقموں کا اصل حکم یہ ہے کہ جس کام کے لیے چندہ دہندگان نے مدد کی تھی اسی میں صرف کردیا جائے یا اگر کسی بھی طرح سے چندہ دہندگان کا پتہ چل جائے تو ان کو وہ رقم واپس کردی جائے یا غرباء مساکین وغیرہ پر صدقہ کردیا جائے ،اس رقم سے ہسپتال کی تعمیر درست نہیں ۔

    وفی مختارات النوازل لصاحب الہدایة: فقیر مات فجمع من الناس الدراہم وکفنوہ وفضل شیء إن عرف صاحبہ یرد علیہ وإلا یصرف إلی کفن فقیر آخر أو یتصدق بہ. [الدر المختار مع رد المحتار:/۳،ط:زکریا دیوبند )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند