متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 4073
گذشتہ رات میں نے خواب دیکھا کہ میری منگنی ہوگئی ہے، میں نے لڑکی دیکھی مگر بات نہیں کی (کسی نے کہا وہ لڑکی کشمیری ہے)۔ کھانا بہت عمدہ اور پر تکلف تھا۔میں نے تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ جب تم شادی دیکھو اور اپنی بیوی کو گھر نہ لاؤ تو اس کا مطلب ?موت ?ہے، لیکن میں نے شادی نہیں بلکہ منگنی دیکھی تھی۔براہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں اور اس بارے میں کوئی دعابتائیں۔

جواب نمبر: 4073
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 945=945/ ھ
ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، صالحہ بیوی کے ملنے کی امید ہے۔ (۲) سورہٴ الم نشرح او رسورة قریش گیارہ گیارہ مرتبہ اول و آخر درورد شریف تین تین مرتبہ ہرنماز کے بعد پڑھأ کریں اور یہی عمل سونے سے قبل باوضو ہوکر کیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند