• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 610629

    عنوان: شادی میں دعوت كے بغیر كھانے كے لیے جانا 

    سوال:

    سوال : شادی کی دعوت نہ دینا لیکن روٹی کے لیے جانا چاہئے یا نہیں؟ یعنی اُسی شادی کا کھانا آپ کے لئے حلال ہو سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 610629

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 936-711/M=08/1443

     اگر كسی كو شاد میں دعوت نہیں دی گئی ہے تو اس كو دعوت میں نہیں جانا چاہئے۔ بغیر دعوت كے جانا اور كھانا كھانا درست نہیں‏۔ حدیث شریف میں ہے: ومن دخل على غير دعوة دخل سارقاً وخرج مغيراً. ترجمہ: جو شخص بغیر دعوت كے (كھانے كے لیے) گیا تو وہ چور بن كر داخل ہوا اور لُٹیرا بن كر واپس ہوا۔ (مشكاۃ‏، ص: 278‏، باب الولیمہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند