• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 159836

    عنوان: عیارت و تیمارداری كے لیے جانے پر مریض كے یہاں كھانا پینا جب كہ اس كا ذریعہ معاش كا علم نہ ہو؟

    سوال: ہم کسی بیمار کی عیادت یا تیمارداری کی غرض سے جائیں تو وہ کچھ تناول کے لیے پیش کرتے ہیں اور ان کا ذریعہ معاش حلال حرام کے بارے میں کچھ علم نہ ہو یا اگر علم ہو تو کھانا پینا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 159836

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:859-739/L=7/1439

    صورتِ مسئولہ میں اگر ان کے ذریعہ معاش کا علم نہ ہو تو کھانے کی گنجائش ہوگی،محض شک وشبہ کی بنا پر عدمِ جواز کا حکم نہ ہوگا۔وعلی ہذالضیف اذا قدم الیہ طعام لیس لہ أن یسأل من أین لک ہذا؟(حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: ۲۶المکتبة الفخریة دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند