• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 35634

    عنوان: کعبہ پر سب سے پہلے کس نے غلاف پہنایا، صوت و رحمن کتاب کا مصنف کون ہے؟ امام بخاری علیہ الرحمة کس امام کے مقلد تھے؟

    سوال: کعبہ پر سب سے پہلے کس نے غلاف پہنایا، صوت و رحمن کتاب کا مصنف کون ہے؟ امام بخاری علیہ الرحمة کس امام کے مقلد تھے؟

    جواب نمبر: 35634

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1991=1606-12/1432 کسی صحیح کتاب میں نظر سے نہیں گذرا، ایک کتاب میں دیکھا تھا کہ اموی بادشاہ یزید بن معاویہ نے سب سے پہلے خانہ کعبہ کو غلاف پہنایا۔ (۲) صوت ورحمن کتاب سے بھی ہم واقف نہیں اور اس کے مصنف سے بھی واقف نہیں۔ (۳) حضرت امام بخاری رحمہ اللہ کو حضرات شوافع شافعی بتاتے ہیں، چنانچہ طبقات الشافعیہ میں اس کا تذکرہ موجود ہے، مگر تحقیق یہ ہے کہ وہ مجتہد تھے، چاروں اماموں میں سے کسی ایک کے مقلد نہ تھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند