• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 60409

    عنوان: خواب كی تعبیر

    سوال: میری بیوی نے فجر کے بعد خواب دیکھا کہ اس کی ایک سال پہلے فوت شدہ بہن اپنے بیٹے کے ساتھ ہمارے گھر پر آئی ہے اور اپنا لال دو پٹا مانگ رہی ہے ، اس کے بعد میری بیوی الماری سے دو پٹا نکالنے لگی ، اس کے بعد اس کو یاد نہیں۔ ویسے اس کی بہن کا لال دو پٹا میری بیوی کے پاس ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 60409

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 642-642/Sd=11/1436-U مذکورہ خواب میں بظاہر اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کی فوت شدہ بہن کی اولاد کے ساتھ ہمدردی، خیرخواہی اور تعاون کا معاملہ رکھا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند