• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 7498

    عنوان:

    میں نے اپنے خواب میں بڑا سمندر دیکھا، اس کا کیا مطلب ہے؟

    سوال:

    میں نے اپنے خواب میں بڑا سمندر دیکھا، اس کا کیا مطلب ہے؟ اور دوسرے وقت میں نے چھوٹا سمندر دیکھا اس کا کیا مطلب ہے؟ بڑے سمندر کا کیا مطلب ہے اورچھوٹے سمندر کی کیا تعبیر ہے؟

    جواب نمبر: 7498

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1855=1460/ ھ

     

    دینی امور علم، تقویٰ، پرہیزگاری وغیرہ (بڑا سمندر) ہیں ان میں ہمیشہ اپنے سے اوپر اعلم اتقی لوگوں کے حالات پر نظر کرنا چاہیے اوراپنے آپ کو کمتر سمجھنے نیز ترقی کرنے کی فکر چاہیے اور چھوٹے سمندر سے مراد دنیا ہے، اس میں ہمیشہ اپنے سے نچلی حالت والوں پر نظر رکھ کر شکر کرتے رہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند