• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174902

    عنوان: پنج پیری اور جمعیت اشاعت التوحید والسنہ کا حکم

    سوال: ہمارے علاقہ خیبر پختونخواہ پاکستان میں بعض لوگ درج ذیل عقائد رکھتے ہیں کہ 1: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات فی القبر روحانی ہے۔ 2: اور اپ کا جسد اطہر اگر چہ محفوظ ہے لیکن اس کو بہ تعلق روح زندہ نہیں مانتے۔ 3: ان کا ایک عقیدہ یہ ہے کہ سماع موتی کے قائل کو مشرک سمجھتے ہیں۔ 4: استشفاع عند قبر النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو شرک کہتے ہیں۔ اصطلاح میں ان کو مماتی ، پنجپیری اور اشاعتی کہا جاتا ہے۔ ان کی جماعت کا نام جمیعت اشاعت التوحید و السنہ ہے۔یہ لوگ اپنی نسبت دیوبند کی طرف کرتے ہیں۔ ان کے درج بالا عقائد کے علاوہ یہ لوگ کئی ایک مسائل میں غیر مقلدین کی طرف میلان رکھتے ہیں۔ اور ان کے اکثر لوگ بعد میں مودودی، غیر مقلد اور منکر حدیث بن جاتے ہیں۔۔۔۔ برائے کرم راہ نمائی فرمائیں اور ثواب دارین حاصل کریں کہ ان لوگوں کا شرعی حکم کیا ہے۔

    جواب نمبر: 174902

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:306-267/M=3/1441

    عقائد کا معاملہ اہم ہے، جو لوگ مذکورہ عقائد رکھتے ہیں ان سے ان کے عقائد کی تفصیل دلائل ومآخذ کے ساتھ لکھواکر سوال کرنا چاہیے تھا، اب اس میں بہتر یہ ہے کہ مقامی مستند اہل حق مفتیان کرام کی طرف رجوع کیا جائے، وہ حضرات مذکورہ عقائد کے حاملین سے زبانی و تحریری طور پر تحقیق فرماکر حکم شرعی بتادیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند