• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 40015

    عنوان: خواب

    سوال: میں نے اپنی شادی کے لیے استخارہ کیا تو خواب دیکھا کہ میں ایک لیڈی رفیق کار کے بیگ سے صابن نکالا، وہ ایک کمپنی میں میرے ساتھ کام کرتی ہے۔ جب وہ واپس آئی تو میں نے اس سے کہا کہ میں نے تمہار ا صابن لیا اور واپس کردوں گا، شروع میں اسے بے چینی ہوئی نہ پوچھنے پر،پھر کچھ ہی سیکنڈوں میں اس نے کہا کہ ٹھیک ہے ، کوئی بات نہیں، پھر میں اس کے لیے صابن خریدنے دکان میں گیا، راستے میں ایک چھوٹی دکان نظر آئی اور دکان کے سامنے دو کیلے لٹکے ہوئے تھے، میں سوچ رہا تھا کہ اگر یہ کیلے کا گچھا ہوتا تو میں اسے گھرلے جاتا۔ دکان میں صابن خریدنے کے بارے میں مجھے یاد نہیں ہے، لیکن یہ یاد ہے کہ دکان خالی تھی اور کچھ ہی سامان اس میں نظر آرہے تھے۔ دوسرے دن دوبارہ استخارہ کیا تو خواب دیکھا کہ میں اپنی کمپنی کے کیمپس (احاطہ) میں جارہا ہوں، ایک جگہ لوگوں کے ایک گروپ کو جشن مناتے ہوئے دیکھا، میں وہاں گیا اور پوچھا کہ کیا ہورہا ہے تو ایک شخص نے کہا کہ نئے جوائن (تقرر)پر پارٹی ہے۔

    جواب نمبر: 40015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1126-396/H=8/1433 اگر چند رشتے ہوں تو ان ہی سے جس کی طرف قلب کا میان ہو وہاں جلد نکاح کرلیں اور ایک ہی رشتہ ہو تب بھی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند